Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی ہیرو حفیظ بھی لاہور پولیس سے دلبرداشتہ ،انصاف کیلئے شہباز شریف کو اپیل کر دی

قومی ہیرو حفیظ بھی لاہور پولیس سے دلبرداشتہ ،انصاف کیلئے شہباز شریف کو اپیل کر دی
September 3, 2015
لاہور(92نیوز)قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی لاہور پولیس سے تنگ پڑ گئے پراپرٹی ڈیلر سے سو ادو کروڑ روپے لینے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کر دی کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک مقابلوں میں باؤلنگ کی اجازت بورڈ نے دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پولیس سے جسے ایک بار واسطہ پڑ جائے تو وہ مدتوں اسے بھلا نہیں سکتا اور جب معاملہ ہو سو ادو کروڑ روپے کا ہو تو پھر کیا کہنےکرکٹر محمد حفیظ کے مطابق انہوں نے کسی پراپرٹی ڈیلر سے دو سا ل سے سوا دوکروڑ روپے لینے ہیں۔ محمد حفیظ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم انہیں واپس دلوا کر اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ ایک طرف جمع پونجی کے معاملے پر محمد حفیظ کو پریشانی ہے تو دوسری طرف ان کے لیے خوشخبری ہے کہ ملکی مقابلوں میں انہیں باؤلنگ کرانے کی اجازت مل گئی ہے۔ محمد حفیظ اب دورہ زمبابوے کے لیے تیاری کر رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ زمبابوے جانے سے پہلے ان کے پیسوں کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد حفیظ کے ساتھ پلاٹ کی خرید و فروخت میں فراڈ کی خبر پرنوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو انصاف کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے۔