قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپرعمران بٹ مستعفی ہو گئے

لاہور (92 نیوز) قومی ہاکی کے زوال کا سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث عہدے داروں کے استعفوں کے بعد گول کیپرعمران بٹ بھی مستعفی ہو گئے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران بٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا ذہن بنا چکے تھے۔
عمران بٹ کا کہنا تھا کہ وہ جونیئرگول کیپرز کے لئے جگہ خالی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کوچنگ سیکھ کر جونیئرز کی تربیت کرنے کاعزم ظاہر کیا۔
ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد چیف کوچ ، ٹیم منیجرز اور کوچز مستعفی ہو گئے تھے۔ ان کے بعد گول کیپرعمران بٹ نے بھی کھیل کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا۔