Friday, February 23, 2024

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کو ٹیم سے الگ کر دیا گیا

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کو ٹیم سے الگ کر دیا گیا
October 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کو ہی ٹیم سے الگ کر دیا گیا ، محمد ثقلین  نے  صدرپی ایچ ایف سجاد کھوکھر کو حقائق سے آگاہ کیا  ۔ حسن سردار نے محمد ثقلین کو ڈسپلن سے عاری شخص قرار دےدیا ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف کہتے ہیں معاملات طے پا جائیں گے ،ٹیم منیجر اور کوچ کو برقرار رکھا جائے گا۔ قومی ہاکی ٹیم کو شکست کے بھنور سے نکالنے کے گر سکھانے والے کوچ محمد ثقلین  کو  ہی  ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا ۔ محمد ثقلین نے ٹیم منیجر حسن سردار کے خلاف پی ایچ ایف صدر سجاد کھوکھر کو حقائق سے آگاہ کیا ۔ دوسری جانب حسن سردار  بھی محمد ثقلین کے خلاف میدان میں آ گئے ، منیجر نے محمد  ثقلین کو ڈسپلن سے عاری شخص قرار دے دیا ، کہتے ہیں ثقلین نے میرے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کی ۔ بھارت کے خلاف میچ کے دوران کوچ اور ٹیم منیجر آپس میں الجھ پڑے تھے ، بھارت نے پاکستان کو تین ایک سے مات دی تھی ۔