Thursday, September 29, 2022

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، تقرری کے چوبیس گھنٹے بعد مستعفی

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، تقرری کے چوبیس گھنٹے بعد مستعفی
کراچی(92نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم نے اپنی تقرری کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی  ذاتی وجوہ کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔حنیف خان بدستور چیف کوچ اور منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔ تفصیلات کےمطابق فیڈریشن کی نئی مینجمنٹ کے اعلان کے  بعد چوبیس گھنٹوں  میں ہی حالات بے قابو ہو گئے ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حنیف خان کو منیجر اور قمر ابراہیم کو کوچ کے عہدے پر متعین کیا ۔ بعد میں حنیف خان کے تحفظات پر انہیں چیف کوچ کا عہدہ بھی دے دیا گیا  اور یہاں سے آیا کہانی میں میں یو ٹرن قمر ابراہیم میڈیا کے سامنے ذاتی مصروفیات کا بہانہ بنا کر مستعفی ہوگئے۔ کہانی کے دوسرے کردار حنیف خان نے امید دلائی کہ قمر ابراہیم کچھ ماہ بعد میرے ساتھ ہونگے کراچی میں باسٹھ ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ جاری ہے ۔ ایسے میں کوچ کا چوبیس گھنٹوں میں مستعفی ہونے سے نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے جس کا نقصان ضرف پاکستان ہاکی کا ہو گا۔