قومی کرکٹ ٹٰیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے

لاہور،کراچی،راولپنڈی(92نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد ٹکڑوں کی صورت میں واپس وطن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔
راولپنڈی کے بے نظیر ایئرپورٹ پر دو پاکستانی کھلاڑی واپس پہنچے ہیں یہ دو کھلاڑی عماد وسیم اور محمد نوازتھے جو نجی ایئرلائن کے ذریعے پہنچے ہیں ۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محمد عامر ،محمد عرفان ،عمر اکمل ،وہاب ریاض اور احمد شہزاد پہنچے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
دوسری طرف کراچی ایئرپورٹ پر خالد لطیف ،شرجیل خان، انور علی،سرفراز احمد اور محمد سمیع پرواز پی کے 610 کے ذریعے پہنچ گئے ہیں ۔