Sunday, September 15, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے
June 15, 2018
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے۔ کھلاڑی آج صبح براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ ٹیم براستہ دبئی،غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ گرین شرٹس نے انگلینڈ سے دو جبکہ آئرلینڈ سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ انگلش ٹیم سے دو ٹیسٹ میچوں کی سریز ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔ شاہینوں نے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں سکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں حسن علی،فہیم اشرف،احمد شہزاد،راحت علی اور آصف علی شامل ہیں۔