Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تقریبات میں شرکت سے انکار

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تقریبات میں شرکت سے انکار
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز)بڑا ایونٹ جیتنے کے بعد چھوٹے چھوٹے انعامات پر شاہین ناراض ہوگئے،اعزازی تقریبات میں شرکت سے انکارکردیا۔

تفصیلات کےمطابق چئیمپئین ٹرافی جیتنے کے بعد ملک بھر میں جہاں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں تقریبات میں انعامات کی غیر منصفانہ تقسیم پر کھلاڑی ناراض ہوتے دکھائی دے رہے ہیں  ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستانی شاہین کسی بھی تقریب میں شرکت پر راضی نہیں ۔ شاہینوں کے اعزاز میں  راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں سرفرازاور فخر زمان  پر انعامات کی بارش کی گئی تا ہم ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز اور فخر زمان کے علاوہ کھلاڑیوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دو دو لاکھ کے چیک کل نجی مال کی انتظامیہ کو واپس کیے۔

پی سی بی کا کہنا ہے تقریبات کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہیں ۔تا ہم قومی ٹیم نے آج لاہور ریجن کے صدر کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی تقریب میں چیمپئین ٹرافی کی فاتح ٹیم میں ڈیڑھ کروڑ کی  انعامی رقم تقسیم کی جانی تھی۔