قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر کی زمبابوے کو دورہ پاکستان کی دعوت

یڈیلیڈ(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجرنوید اکرم چیمہ نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوایلسٹرکیمبل سے ملاقات کی ۔
نوید اکرم چیمہ اور ایلسٹر کیمبل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک زمبابوے ون ڈے سیریز پربات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ نے زمبابوےکی ٹیم کوتین ون ڈےمیچزپاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی۔
اگر زمبابوے بورڈ نے دعوت قبول کی تو پاکستان بھی جوابی دورہ کرتے ہوئے زمبابوے جاکر ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔