Sunday, January 29, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
 لاہور (92 نیوز) دورہ انگلینڈ خطرے میں پڑ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ مزید سات کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔ وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان ، کاشف بھٹی، محمد حفیظ، محمد رضوان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا دس کھلاڑیوں اور ایک اسپورٹ اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کاشف بھٹی، محمد حسنین، فخر زمان ، محمد رضوان، عمران خان، محمد حفیظ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وسیم خان کا کہنا تھا کورونا وائرس کا شکار کھلاڑی گھروں پر قرنطینہ میں رہینگے ۔ ہیڈ کوچ متبادل کھلاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ قرطینہ والے کھلاڑیوں کے چودہ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔ نیگیٹو آنے پر کھلاڑی دوبارہ انگلینڈ جوائن کر سکیں گے۔