Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان میانداد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ دیکھ لیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان میانداد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ دیکھ لیں
June 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز میانداد نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ دیکھ لیں۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے قومی ٹیم کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کروایا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان ،لیجنڈ بلے باز  اور باؤلرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے جاوید میانداد 62 برس کے ہو گئے۔ 12جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہونے والے شہرہ آفاق کرکٹر نے 1975 میں پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں ڈیبیو کیا اور ایک سال بعد 1976 میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1986کے شارجہ کپ میں بھارتی باؤلر چتن شرما کو آخری گیند پر چھکا مار  کر شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔ لیجنڈری بلے باز کے اس چھکے کو آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھلا سکے۔ پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے میں جاوید میانداد نے اہم کرادرا اد ا کیا۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے سیمی فائنل اور فائنل میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جاوید میانداد کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جاوید میانداد نے 233 ایک روزہ میچوں میں سات ہزار تین سو اکیاسی رنز بنائے جبکہ 124 ٹیسٹ میچوں میں آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس رنز بنائے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔