Friday, January 27, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فیمم اشرف ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کے لیئے پر عزم

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فیمم اشرف ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے کے لیئے پر عزم
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے کہا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو جتوانا ہدف ہے، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں ۔ قومی کرکٹ تیم کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی تیاریاں جاری ہیں ۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں جاری مختصر کیمپ میں فزیکل فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوائیں گے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نیٹس کے بعد کھلاڑیوں کو سیریز بارے لیکچر بھی دیا۔