Sunday, March 3, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے تیاریوں کا آغاز

قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے تیاریوں کا آغاز
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

قومی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے، پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں اپنی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے پریکٹس جاری رکھی۔ کیمپ میں سات اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، پاکستانی ٹیم 26 مارچ کو جنوبی افریقہ کے لیے اڑان بھرے گی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔