Monday, September 26, 2022

قومی کرکٹ ٹیم ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گئی

ڈربی شائر ( 92 نیوز) ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے چودہ روزہ لازمی قرنطینہ مکمل کرلیا،جس کے بعد قومی ٹیم ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گئی ہے۔

ڈربی شائر پہنچنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج پورا دن آرام کریں گے ،ڈربی شائر روانگی سےقبل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ووسٹر پہنچنے والے کھلاڑیوں کے تیسرے گروپ نے بھی اسکواڈ جوائن کر لیا۔

قومی ٹیم ڈربی شائر میں تیس جولائی تک قیام کرے گی ، جہاں اسکے مختلف ٹریننگ سیشن ہوں گے ۔قومی ٹیم 17 سے 20 جولائی اور چوبیس سے ستائیس جولائی کے دوران دو انٹرااسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔یکم اگست کو
قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگا۔

یکم اگست کو
قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانگی ہوگا۔