Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کل کراچی پہنچے گی

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کل کراچی پہنچے گی
September 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پرجوش  شائقین کرکٹ ٹکٹیں خریدنے میں ہیں مصروف ہیں جب کہ قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے کل کراچی پہنچے گی اور منگل کو  نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کریگی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے شائقین نے ٹکٹوں کی آن لائن خریداری کے ساتھ ساتھ نجی کورئیر کمپنی کی آؤٹ لیٹس  کا بھی رخ کرلیا ہے،500روپے والی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے۔ ادھرقومی ٹیم کے  کپتان سرفراز احمد اور دیگرکھلاڑیوں نے  مفت خوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہربانی کرتے ہوئے ان سے ٹکٹوں یا مفت پاسز کی ڈیمانڈ  نہ کریں ۔ قومی  ٹیم نے ہوم سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز پانچ ،  سات اور نو اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔