قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی
ہرارے (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے پہنچ گئی۔ پاکستان ،آسٹریلیا اور زمبابوے یکم جولائی سے ٹرافی کے حصول کی جنگ لڑیں گے۔
تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز یکم جولائی سے شروع ہو گی، کرکٹ دیوانے سنسنی اور ایکشن سے بھرپور مقابلوں سے خوب لطف اٹھائیں گے۔
اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔
کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔