Monday, October 3, 2022

قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ
لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہو گئی۔ شاہینوں نے سرفراز احمد کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ گرین شرٹس زمبابوے میں سہ ملکی سیریز میں شرکت کریں گے، جس کے بعد قومی ٹیم زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ قومی ٹیم یکم جولائی سے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ کرکٹ دیوانوں کو میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اہم دورے پر روانگی سے قبل گرین شرٹس نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں بہتری کیلئے محنت کی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد 13 جولائی سے قومی ٹیم زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے بھی کھیلے گی۔