Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ پاکستانی اسکواڈ بنگلہ دیش میں ایک روز قرنطینہ کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا میں پڑاؤ ڈال لیا۔ ہوٹل پہنچنے پر قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک روز آئسولیشن کے بعد پاکستانی ٹیم ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 19 نومبرسے ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دبئی سے ڈھاکا روانگی سے قبل قومی وکٹ  کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا طبیعت پہلے سے بہتر ، سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ جذبہ فوج جیسا ہے، ہر وقت پاکستان کے لیے  جان دینے کو تیار ہوتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔