Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے
February 13, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) قومی کرکٹر صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دولہے نے مہندی کی تقریب میں  دلہن کے ہمراہ سائیکل پر بیٹھ کر انٹری دی  اور خوب بھنگڑے بھی ڈالے ۔

گزشتہ رات نجی میرج ہال میں ہونے والی مہندی کی  تقریب میں صہیب مقصود کے اہل خانہ دوست احباب سمیت قریبی  رشتہ داروں نے بھی شرکت کی  ۔  اس موقع پر صہیب مقصود نے مہرون رنگ  کا کرتا اور سفید شلوار زیب تن کی جبکہ دلہنیا  نے اورنج اور گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔

زندگئی کی نئی اننگز کے آغاز پر صہیب مقصود انتہائی خوش دیکھائی دئیے ۔