Monday, December 11, 2023

قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
August 20, 2019
دبئی (92 نیوز) قومی کرکٹر حسن علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دبئی میں نکاح کی تقریب ہوئی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو خان کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔ نکاح کی تقریب دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ حسن علی نے گہرے سبز رنگ کی شیروانی اور پاجاما زیب تن کر رکھا تھا۔ سامعہ آرزو خان نے روایتی سرخ رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا ۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کے والدین، قریبی عزیزواقارب شریک ہوئے۔ آل راؤنڈر شاداب خان کے علاوہ حسن علی نے کسی ساتھی کھلاڑی کو مدعو نہیں کیا۔ سامعہ آرزو خان دو یا تین ماہ بعد  رخصت ہو کر پاکستان آئیں گی ۔ دعوت ولیمہ بھی دو یا تین ماہ بعد ہی پاکستان میں ہو گی۔