قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، حسن علی اور محمد رضوان اے کیٹگری میں پرموٹ
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد رضوان کو اے کیٹگری میں پرموٹ کیا گیا۔
پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 کیٹگریز کے ساتھ ایمرجنگ کیٹگری بھی شامل کی ہے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد رضوان کو کیٹگری اے میں پرموٹ کیا گیا۔ کیٹگری اے میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حسن علی اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کیٹگری بی میں اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسر شاہ شامل ہیں، کیٹگری سی میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد کو بھی سی کیٹگری میں شامل کیا گیا۔ شاہنواز دھانی، عمران بٹ اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔