Saturday, June 10, 2023

قومی کرکٹرز کے دوسرے روز بھی آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ

قومی کرکٹرز کے دوسرے روز بھی آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ
April 21, 2020
لاہور (92 نیوز) سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری رہے، فٹنس ٹیسٹ قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک لے رہے ہیں۔ کون فٹ اور کون ان فٹ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی جاری رہے، آج آٹھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے۔ دوسرے روز بابر اعظم، اظہر علی، امام الحق، وہاب ریاض کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے۔ محمد عامر، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان شنواری بھی ٹیسٹ دینے والوں میں شامل ہیں۔ ٹیم انتظامیہ نے تین کرکٹر زیاسر شاہ، عابدعلی اور شاہین شاہ آفریدی کی آئندہ ہفتے ٹیسٹ لینے کی درخواست قبول کرلی، دو روز میں مجموعی طور پر سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل 16 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے۔