Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی کرکٹرز کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

قومی کرکٹرز کی طرف سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
May 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) قومی کھلاڑیوں نے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ بابراعظم ،فہیم اشرف،نسیم شاہ،شان مسعود نےعید کی مبارکباد دی۔ عید کی خوشیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔ کھلاڑیوں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع  پر عوام کو عید کی مبارکباد  پیش کی۔ کھلاڑیوں نے عوام  کو احتیاط  اور گھروں میں رہتے ہوئے عید منانے کی تلقین کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ تعالی آپکے اچھے اعمال قبول کرے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کورونا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ایس اوپیز  کے تحت عید گزاریں۔ قومی کرکٹر شان مسعود نے اپنے پیغام میں کہا جس طرح ہم عید مناتے تھے  اس مرتبہ اسطرح نہیں منا سکیں گے لیکن کورونا سے بچاؤ کے لیے  ایس او پیز پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا سب اپنا خیال رکھیں اور کوشش کریں کہ گھروں میں رہیں۔ ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ نے بھی اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس عید پر ہمیں کورونا وائرس کا سامنا ہے۔ عوام خوشیاں ضرور منائیں مگر احتیاط کے ساتھ۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے  کپتان اظہر علی  اور محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں عید کی مبارکباد دی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔