Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا
August 31, 2015
راولپنڈی (92نیوز) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں تمام سٹار کرکٹرز شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک انتخاب عالم نے گورننگ بورڈکے ممبر شکیل شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم سے 5 ستمبر جبکہ مین راﺅنڈ کا آغاز 8 ستمبر سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹار کھلاڑیوںپر مشتمل اس ایونٹ سے شائقین بھرپور لطف اندوز ہونگے۔ شائقین کیلئے ٹکٹ ایک سو اور دو سو روپے کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس میں سپانسرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایونٹ کے میچز راولپنڈی سٹیڈیم کے علاوہ اسلام آباد کے مرغزار اور ڈائمنڈ گراو¿نڈ میں بھی کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں آٹھ جبکہ مین راﺅنڈ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 14 ستمبر جبکہ فائنل معرکہ 15 ستمبر کو ہو گا۔