Saturday, July 27, 2024

قومی ٹینز رگبی لیگ آرمی نے اپنے نام کر لی

قومی ٹینز رگبی لیگ آرمی نے اپنے نام کر لی
April 9, 2017
اسلام آباد(92نیوز)قومی ٹینز رگبی لیگ آرمی نے اپنے نام کر لی،،فائنل مقابلے میں آرمی نے اسلام آباد کو با آسانی صفر کے مقابلے میں 19 پوائٹس سے شکست دی۔ تفصیلات کےمطابق شہر اقتدار میں کھیلی گئی ٹینز قومی رگبی لیگ کے فائنل میں روایتی حریفوں آرمی اور اسلام آباد کا میچ خلاف توقع یکطرفہ ثابت ہوا۔ آرمی کی ٹیم نے پے درپے حملوں اور شاندار کھیل سے اسلام آباد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا اختتامی وسل تک آرمی نے 19 پوائٹس اسکور کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ شائقین بھی پاکستان میں تیزی سے مقبول ہوتے کھیل رگبی سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر کھیلی جانے والی قومی ٹینز رگبی لیف میں ملک بھر سے 23 ٹمیوں نے شرکت کی۔