Saturday, July 27, 2024

قومی ٹیم کے دیگر بڑوں کے ساتھ مینیجر انتخاب عالم کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ

قومی ٹیم کے دیگر بڑوں کے ساتھ مینیجر انتخاب عالم کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ
March 26, 2016
لاہور (92نیوز) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے آپریشن کلین اپ میں انتخاب عالم کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انتخاب عالم نظم و ضبط پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتخاب عالم، عمر اکمل اور احمد شہزادکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی نظم و ضبط کی پابندی کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ اعتراضات کی فہرست میں واضح لکھا ہے کہ انتخاب عالم کی موجودگی میں عمر اکمل نے اپنے بیٹنگ آرڈر کی شکایت کی جبکہ ٹیم کے کھلاڑی میڈیا میں اندرونی میٹنگز کے راز بھی افشا کرتے رہے۔ انتخا ب عالم زائد العمر ہونے کی بنیاد پر پی سی بی سے پہلے ہی فارغ ہوچکے تھے اور انہیں بطور منیجر کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جون دوہزار سولہ میں دورہ انگلینڈ کے لیے نئے منیجر کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ انتخاب عالم کے علاوہ ٹیم کی کارکردگی اور شکست کی وجوہات پر مشتمل رپورٹ آئندہ ماہ ہونے والے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔