Saturday, October 1, 2022

قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے دوسرے روز بھی پریکٹس

قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے دوسرے روز بھی پریکٹس
پرتھ(92 نیوز) پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے لیے قومی ٹیم نے دوسرے روز بھی پریکٹس کی، قومی ٹیم کل آسٹریلیا  اے کیخلاف 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے، شاہینوں نے دوسرے روز بھی اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے ٹریننگ کی۔ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کی پریکٹس کروائی، پاکستان کل آسٹریلیا اے کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف دو  ٹیسٹ  میچز کی سیریز کا آغاز 21نومبر سے ہوگا۔