خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
قومی ٹیم کچھ دیر بعد لاہورایئر پورٹ سے روانہ ہو رہی ہے
لاہور(92نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کچھ دیر بعد لاہور ائیر پورٹ سے روانہ ہو رہی ہے قومی ٹیم، متحدہ عرب امارات کے راستےبھارت پہنچےگی ۔
تفصیلات کےمطابق ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت مل گئی گرین شرٹس بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے جوہر دکھائیں گے ۔ بھارت جانے کے لیے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور اسٹاف قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے جہاں سے قومی اسکواڈ ایک بس کے ذریعے لاہورائیرپورٹ پہنچا۔
قومی ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے ابو ظہبی کے راستے بھارت جائے گی ۔ جہاں چودہ مارچ کو ٹیم اپنا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان شاہدآفریدی،شعیب ملک،سرفراز احمد اورمحمدحفیظ شامل ہیں، عمر اکمل،احمدشہزاد، شرجیل خان اورمحمدنواز،،عماد وسیم، بھی اسکواڈکاحصہ ہیں۔ انورعلی، محمدعرفان اورمحمد عامر، وہاب ریاض،محمد سمیع اور خالد لطیف بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
ٹیم کےمینجرانتخاب عالم اورہیڈکوچ وقاریونس بھی ٹیم کے ساتھ بھارت جائیں گے ۔