Saturday, September 21, 2024

قومی ٹیم کو کل کے کورونا ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کی اجازت مل جائیگی، سی ای او پی سی بی

قومی ٹیم کو کل کے کورونا ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کی اجازت مل جائیگی، سی ای او پی سی بی
December 2, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی ٹیم کےکل نیوزی لینڈ میں کورونا ٹیسٹ ہونگے،نکل کی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی نیوزی لینڈ میں دس روز تک پریکٹس کرینگے، اس وقت نیوزی لینڈ میں ٹیم آئسولیشن میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئیں گے،پی ایس ایل 6 کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جنوری کے پہلے ہفتے میں کرانے کا سوچ رہے ہیں،پی ایس ایل 6 کے آغاز کےلئے 20 فروری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پر بات چل رہی ہے،دو  سے چار دنوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ کی کنفرمیشن مل جائے گی۔