Monday, September 26, 2022

قومی ٹیم کا ہر بلےباز مسائل کا شکار، کوچ نے چپ کاروزہ توڑ دیا

قومی ٹیم کا ہر بلےباز مسائل کا شکار، کوچ نے چپ کاروزہ توڑ دیا
آکلینڈ(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے چپ کا روزہ بالآخر توڑ ہی دیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنےصاف صاف کہہ دیاہےکہ بیٹسمینوں کوبڑاسکورکرناہوگاورنہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں زیادہ آگےنہیں جاسکےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہت اچھی رہی البتہ ون ڈےمیں بہتری لانا ہوگی۔ گرانٹ فلاورکہتے ہیں کہ ہر بیٹسمین کا کوئی نہ کوئی مسئلہ ہےکچھ ذہنی طورپر مضبوط نہیں توکچھ کاتکنیکی مسئلہ ہےاورکچھ بیٹمسین دباؤکا شکار ہوجاتےہیں۔ بیٹنگ کوچ کاکہناہےکہ صہیب مقصوداورعمراکمل نےاپنےٹیلنٹ کی جھلک ضرور دکھائی ہےلیکن خودکوباصلاحیت ثابت کرنےکیلئےانہیں بہت کچھ کرکےدکھاناہوگا۔