قومی ٹیم میں گروپ بندی یا انجری کا کمال؟؟؟ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم پر مشکلات کے بادل نہ چھٹ سکے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت سے میچ ہارنے کے بعد اب نئی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ گروپ بندی یا انجری کا کمال۔ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف کو موقع ملنے کا امکان ہے۔