Monday, November 28, 2022

قومی ٹیم میلبورن پہنچ گئی ،محمد حفیظ کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

قومی ٹیم میلبورن پہنچ گئی ،محمد حفیظ کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
میلبورن(92نیوز)اکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم برسبین سے میلبورن پہنچ چکی ہے۔پروفیسر کے نام سے شہرت پانے والے محمد حفیظ  کپتان کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پہلے میچ تو میں ایک نہ چلی  اب چیلنج ہے دوسرے میچ کا جس کے لئے آسٹریلیا نے پھر مار دھاڑ کی کرکٹ کا عندیہ دیا ہے ۔ دوسری جانب شکست سے چور پاکستانی ٹیم کو ایک کے بعد دوسرا دھچکہ لگ گیاہے کپتان  اظہر علی زخمی ہو کر دو میچوں کے لئے باہر ہو گئے تو دوسرے میچ میں کپتانی کا سہرا محمد حفیظ کے سر سجا دیا گیا۔ ایکشن اور سنسنی پر مبنی دوسرا میچ میلبورن کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔  میچ پاکستانی وقت کے مطابق  آٹھ بج کر بیس منٹ پر  شروع ہو گا۔