Sunday, December 3, 2023

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق زخمی ہوگئے

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق زخمی ہوگئے
January 11, 2016
  لاہور(92نیوز)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق زخمی ہوگئے ڈاکٹروں نےدوہفتےآرام کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق مصباح الحق نیشنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے اور اپنی ٹیم سوئی ناردرن گیس کے ہمراہ راولپنڈی میں موجود تھے۔ مصباح الحق کو پنڈلی میں شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس لاہور آنا پڑا ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے مصباح الحق کودو ہفتے آرام کامشورہ دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ قومی ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نیشنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور کراچی میں بیک وقت جاری ہے۔