قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج گوریوں کا مقابلہ کریگی

چنائی (92نیوز)پاکستان کی ویمن ٹیم آج انگلینڈ سے مقابلے کے لیے میدان میں اترے گی فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیمی فائنل تک پہلی بار رسائی میں کامیاب ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خواتین کی قومی ٹیم کی کارکردگی ، مردوں کی ٹیم سے بہتر رہی ہے ویمن ٹیم نے بھارت اور بنگلہ دیش کو ہرا کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں آج گرین شرٹس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو رہا ہے ۔ انگلینڈ کو ہرا کر گرین شرٹس کا سیمی فائنل کھیلنے کا امکان روشن ہو جائے گا ۔
آج کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہو گا اگر بھارت جیت گیا تو پاکستان ویمن ٹیم پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کی جیت کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا ۔ ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کے لیے دعا کریں ۔
پوری قوم کی دعائیں ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں ۔