Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

‘قومی وطن پارٹی بھی حکومت کیخلاف احتجاج کا حصہ بنے گی’

‘قومی وطن پارٹی بھی حکومت کیخلاف احتجاج کا حصہ بنے گی’
April 17, 2016
پشاور (92نیوز) قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب شیر پاو¿ نے بھی چیف جسٹس کو پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی سست روی سے کام کر رہی ہے۔ آفتاب شیرپاو نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گے۔ مردم شماری کے بارے میں وہ وزیراعظم کو خط لکھ رہے ہیں۔