Monday, September 26, 2022

قومی لیڈر جیلوں میں ہیں، نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ، فضل الرحمٰن

قومی لیڈر جیلوں میں ہیں، نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ،  فضل الرحمٰن
لاہور (92 نیوز) فضل الرحمٰن نے کہا قومی لیڈر جیلوں میں ہیں، نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا۔ فضل الرحمٰن کی زیرقیادت جے یو آئی کا آزادی مارچ کا خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ اور دیگر مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے قومی لیڈر جیلوں میں ہیں اور نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ آزادی مارچ اسلام کی بالادستی قائم کرنے کی پہلی کوشش ثابت ہو گی۔ جعلی حکومت کو گھر جانا ہو گا۔ آزادی مارچ آج رات لاہور میں پڑاؤ ڈالے گا۔ قافلے کے شرکا مینار پاکستان کے سائے میں رات بسر کریں گے۔ لاہور آمد پر مارچ کے شرکا کا ٹھوکر نیاز بیگ، منصورہ، چوک یتیم خانہ، چوک چوبرجی، داتا دربار چوک پر استقبال کیا جائے گا۔ نون لیگ، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت اہلحدیث، مجلس تحفظ ختم نبوت اور دیگر جماعتوں کی استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مقاصل حاصل کرنے کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔ جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے  چلا تھا جو پہلے حیدر آباد  سے ہوتا ہوا سکھر پہنچا جہاں رات بسر کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان  نے پہلی رات لاڑکانہ میں قیام کیا اور اگلے دن  سکھر میں قافلے میں شامل ہوئے ۔