Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی قیادت کا دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

قومی قیادت کا دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی و داخلی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان میں ہونے والی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کا پنجاب میں آپریشن کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں کاروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ آپریشن ضرب عضب مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اس لئے معصوم بچوں اورخواتین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔