قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے انکار

اسلام آباد(92نیوز)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلا س چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا، کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں پراعتراضات سننے کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے اعتراضات سننے کیلئے جوڈیشل افسران کی درخواست کی تھی، چیف جسٹس نے ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو ہدایت کی کہ جوڈیشل افسران کی آسامیاں جلد پر کی جائیں ۔
اجلاس میں چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عدالتی سربراہان نے بھی شرکت کی۔