Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن، افغان صورتحال پر اعلیٰ عسکری حکام کی بریفنگ

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن، افغان صورتحال پر اعلیٰ عسکری حکام کی بریفنگ
November 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا دوسرا سیشن جاری ہے، افغانستان کی صورتحال پر اعلیٰ عسکری حکام نے بریفنگ دی۔ 

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کالعدم داعش افغانستان کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے، عالمی برادری کے تسلیم کرنے پر ہی پاکستان افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا، پاکستان خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دشمن ممالک اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماء شریک ہیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری حکام بھی موجود ہیں۔