Saturday, July 27, 2024

قومی ریسلنگ ٹیم کی سیف گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی، لاہور ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

قومی ریسلنگ ٹیم کی سیف گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپسی، لاہور ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال
February 11, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) قومی ریسلنگ ٹیم سیف گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستانی پہلوانوں نے سونے کے دو، چاندی کے چار اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی وجہ سے انہیں عزت ملی۔ بھارت میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنا فخر کی بات ہے۔ سیف گیمز پہلوانی کے مقابلوں میں پاکستان کے سات پہلوانوں نے حصہ لیا اور پاکستان کے ساتوں پہلوانوں نے میڈلز  حاصل کیے۔ پاکستان نے کشتی کے مقابلوں میں سونے کے دو، چاندی کے چار اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا۔