Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی دھارے میں شامل ہونیوالے فراریوں میں نقد رقم تقسیم کی تقریب

قومی دھارے میں شامل ہونیوالے فراریوں میں نقد رقم تقسیم کی تقریب
January 31, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) پاکستان ہاوس سوئی میں پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت قومی دھارے میں شامل ہونے والے 132 سابقہ فراریوں میں نقد رقم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگئیڈئیر زوالفقار باجواہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی یاسر بازئی ، ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف ، بڑیچ ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل دانش ، قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی ، چیف آف شمبانی میر غلام نبی شمبانی ، چیف آف موندرانی وڈیرہ محمد بخش ، وڈیرہ شاہمراد بگٹی ، میر جمال خان کلپر کے علاوہ قبائلی و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سابقہ فراری  کمانڈر میں 9 لاکھ ، ڈپٹی کمانڈر میں ساڑھے چھ لاکھ اور دیگر میں تین تین لاکھ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگئیڈر زوالفقار باجواہ نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے ہمارے بھائی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم پرامن اور محب وطن قوم ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور مقامی لوگوں کے تعاون سے امن بحال ہوچکا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام کا مستقبل روشن ہے۔ یہاں کے عوام میں شعور آچکا ہے۔ اب انھیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ فراری کمانڈرز سکھیہ بگٹی اور منشی بگٹی نے کہا کہ ماضی میں ہمیں ورغلا کر پہاڑوں پر لے جایا گیا ، ملک سے باہر بیٹھے ہوئے لوگ ہمارے خیر خواہ نہیں۔