Monday, October 3, 2022

قومی دن کی تقریبات، شنگھائی روشنیوں کا شہر بن گیا

قومی دن کی تقریبات، شنگھائی روشنیوں کا شہر بن گیا
شنگھائی ( 92 نیوز) چین کے قومی دن کی تقریبات منانے کا سلسلہ جاری ہے ، شنگھائی میں خوبصورت لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا  جس کا تھیم آئی لو یو چائنہ رکھا گیا تھا۔ شہر کی تین سو سے زائد عمارتوں کو سرخ اور سنہری روشنیوں سے سجایا گیا  جبکہ دریائے ہوانگ پو کے کنارے اور اس پر بنے چار پل بھی جگمگ کرتے نظر آئے۔ دلکش نظارہ دیکھنے کیلئے پچاس ہزار سے زائد سیاح یہاں پہنچ چکے ہیں ۔