Saturday, April 20, 2024

قومی بھنگ پالیسی تیار، منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال

قومی بھنگ پالیسی تیار، منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی، منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بھنگ اتھارٹی بنائی جائے گی، ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت کیلئے پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوں گے۔ بھنگ پالیسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم، کامرس، زراعت اور انسداد منشیات سے مشاورت کی گئی۔ بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باونڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے۔

شبلی فراز بولے کہ عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائد کی مارکیٹ ہے، بھنگ پالیسی میڈیکل اور انڈسٹریل کاشت کیلئے بنائی گئی، بھنگ کی کاشت سے ادویات اور ٹیکسٹائل کی امپورٹ کم ہوگی۔