Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی باکسر محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی

قومی باکسر محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
July 30, 2017

کوئٹہ (92نیوز)پاناما سے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آ گئی قومی باکسر محمد وسیم نے پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی  اسٹارباکسر نے آئیون ٹریجوس کو تیسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی آن بلوچستان کی شان ، باکسر محمد وسیم کا ایک اور اعزاز ، قومی باکسر نے پاناما میں قوم کا  سرفخر سے بلند کر دیا  معروف باکسر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی ۔ دلچسپ مقابلے میں محمد وسیم اور پاناما کے باکسر آئیون ٹریجوس رنگ میں اترے قومی باکسر نے حریف کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا، مکوں کی بارش نے آئیون ٹریجوس کو بے بس کر دیا ۔ محمد وسیم نے تیسرے ہی راؤنڈ میں مخالف باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا

اسٹار باکسر دوبارورلڈباکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ محمد وسیم  اگلی فائٹ میں ورلڈٖٹائٹل کے لیے دسمبر میں ان ایکشن ہوں گے ،،شاندار جیت کے ساتھ قومی باکسر کا سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔