قومی باؤلر حسن علی کی اپنے گھر کی چھت پر بھائیوں ، دوستوں کے ہمراہ پتنگ بازی

گوجرانوالہ (92 نیوز) قومی کرکٹرز دوسروں کو روکنے کی بجائے خود ہی پتنگ بازی کرنے لگے۔ حسن علی کی گوجرانوالہ میں اپنے گھر کی چھت پر بھائیوں اور دوستوں کے ہمراہ پتنگ بازی کی ویڈیو سامنے آئی۔
ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے قومی باؤلر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر کرکٹر حسن علی نے پتنگ بازی کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس سے معافی مانگ لی۔ حسن علی کا وڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میں معافی چاہتا ہو مجھے پتا نہیں تھا پتنگ بازی پر پابندی ہے۔