Saturday, July 27, 2024

قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیاجائے: بلاول بھٹو

قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیاجائے: بلاول بھٹو
April 5, 2017
سکھر(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےلاہور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا  کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا ئےلاہور والوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ تفصیلات کےمطابق سکھرکے سادھو بیلہ میں سید خورشید شاہ کی جانب سے دئیے گئےظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  لاہوریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، دہشت گردی کی تمام نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں  نے  کہا کہ  نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو تخریب کاری ختم ہوجاتی حکومت امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ بلاول بھٹو نے واضح کیاکہ حکومت پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی تشکیل سمیت تمام وعدے پورے کرے  تاکہ  مستقبل میں   دہشت  گردی کے واقعات نہ ہوں۔