Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قومی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں روپوش ہوگئی

قومی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں روپوش ہوگئی
September 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں روپوش ہوگئی ، پی آئی اے نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے رپورٹ کینیڈا پولیس کو جمع کرا دی۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس سیدہ فریحہ مختار11 ستمبر کو پی کے 789 سے ٹورنٹو پہنچی، جہاں وہ اچانک غائب ہو گئی۔ شیڈول کے مطابق  ایئر ہوسٹس نے 13ستمبر کو پی کے 728 سے ہی وطن واپس پہنچنا تھا لیکن سیدہ فریحہ مختار اطلاع دیئے بغیر کینیڈا میں روپوش ہو گئی۔