قومی ایئرلائن کیلئے 17 ارب 20 کروڑ کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پی آئی اے کو کریش لینڈنگ سے بچا لیا۔ قومی ایئرلائن کے لئے سترہ ارب بیس کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں موسم سرما کے لیے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی منظوری موخر کر دی گئی۔ موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے گیس کمپنیوں کو 22 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی منظوری دی گئی۔
دوسری طرف سوئی سدرن کو ایک کروڑ مکعب فٹ جبکہ سوئی نادرن کو ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ گیس نومبر ، دسمبر اور جنوری کے مہینوں کیلئے ہوں گی۔
ای سی سی نے اشیاٗ ضرورت کی مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر غور موسم کی شدت اور آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔