Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری

قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری
July 28, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن سے جاری قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے پی ٹی آئی 115 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ن لیگ  64 سیٹون کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم ایم اے نے 12، ایم کیوایم  6 ، ق لیگ چار اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے دو سیٹیں  حا صل کی ہیں ۔ 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی تین، بلوچستان عوامی پارٹی چار جبکہ عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی، تحریک انسانیت اور اے این پی کی ایک ایک نشست ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی دو نشستیں ہیں ۔ الیکشن کمیشن  کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی 129، تحریک انصاف کی 123 ، مسلم لیگ ق کی 7 ، پیپلزپارٹی کی 6 ، بی اے پی کی ایک اور عوامی راج پارٹی کی ایک نشست ہے۔ پنجاب اسمبلی کے لئے 28 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ سندھ اسمبلی کی 76 سیٹوں پر پیپلزپارٹی، 23 پر تحریک انصاف کامیاب، 11 نشستوں پر جی ڈی اے جبکہ 16 پر ایم کیو ایم کامیاب ہوئی۔ سندھ سے تحریک لبیک دو جبکہ ایم ایم اے ایک نشست پر کامیاب ہو سکی ۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 66 سیٹوں پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی جبکہ ایم ایم اے 10، ن لیگ 5، پیپلزپارٹی 4 جبکہ اے این پی 6 نشستیں حاصل کر سکے۔ آزاد امیدوار چھ سیٹوں پر کامیاب ہو سکے۔ الیکشن کمیشن سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 15 سیٹوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب ہو کر سر فہرست ہے۔ پی ٹی آئی 4 ، ایم ایم اے 9 جبکہ ن لیگ ایک نشست پر کامیاب ہو پائی۔ اے این پی تین نشستوں پر جبکہ بی این پی عوامی تین اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی دو نشستیں لینے میں کامیاب ہو سکی۔ بی این پی کی 6، جمہوری وطن پارٹی، پی کے میپ کی ایک ایک نشست ہے جبکہ پانچ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیںَ۔