قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے :وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کر چلیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصدرالدین راشدی اور پیر صبغت اللہ راشدی سے ملاقات کے دوران کیا ۔
پیرپگارانے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں آپریشن سے امن بحال کرنے میں مدد ملے گی۔