Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی اسمبلی کے دو ، صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع

قومی اسمبلی کے دو ، صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع
July 29, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں چوہدری عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل نہ ہو سکا جبکہ قومی اسمبلی کے مزید دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے حلقہ این اے ایک سو چھ اور عابد شیر علی کے حلقہ این اے ایک سو آٹھ کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔ جو رات تک جاری رہا اور وقت زیادہ ہونے پر آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ این اے اکیانوے سرگودھا سے لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور این اے ایک سو اٹھارہ ننکانہ سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد شیخ کی جیت برقرار رہی۔ پی پی اکیاسی ، پی پی ایک سو آٹھ اور پی پی ایک سو پندرہ میں بھی دوبارہ گنتی کا عمل جاری رہا جبکہ پی پی ایک سو بارہ میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت تیس جولائی کو ہو گی۔ دوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلی کے چار چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔